0

امریکہ کا اسرائیل کو غیر متزلزل حمایت کا یقین — مارکو روبیو کا غزہ جنگ کے خاتمے پر زور.

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ غزہ کی جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس کسی کے لیے مزید خطرہ نہ رہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے عوام ایک بہتر مستقبل کے حق دار ہیں، لیکن یہ مستقبل حماس کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے نیتن یاہو کو یقین دلایا کہ وہ امریکی حمایت اور عملی اقدامات پر مکمل اعتماد رکھ سکتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اس موقع پر صدر ٹرمپ کو اپنا قریبی دوست قرار دیا اور روبیو کے دورے کو اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی یکجہتی کا واضح پیغام کہا۔

وبیو نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدامات غیر مؤثر ہیں، کیونکہ اس سے صرف حماس کو حوصلہ ملا ہے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً 1500 اسرائیلی ہلاک اور 251 یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیے گئے، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری شروع کی۔اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک تقریباً 65 ہزار فلسطینی جاں بحق اور دو لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں، جن میں نصف خواتین اور بچے شامل ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے، اسپتال تباہ ہو گئے اور قحط و وبا نے صورتِ حال کو سنگین بنا دیا ہے۔ اسی دوران امداد کی آڑ میں غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن پر حملوں کو اقوام متحدہ سمیت کئی اداروں نے فلسطینیوں کے خلاف نیا جال قرار دیا۔واضح رہے کہ مارکو روبیو قطر کے وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کی اہم ملاقات کے بعد خصوصی پیغام لے کر اسرائیل پہنچے تھے تاکہ اسرائیل کو امریکی حمایت اور پالیسی کی تفصیلات سے آگاہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں