سیالکوٹ: پسرور روڈ پر واقع معروف ایکسپورٹر شیخ ہمایوں ریاض کی فیکٹری کو حالیہ سیلابی پانی کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ فیکٹری میں موجود مشینری اور تیار مال بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔مقامی صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مجوزہ دورہ سیالکوٹ کے دوران صنعتکاروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ برآمدی صنعت کو فوری حکومتی مدد درکار ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے اور ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
0







