0

سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے۔گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان.

سیالکوٹ ( حاجی محمد درویش ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر) گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے۔ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع بونیز ،شانگلہ، سوات، باجوڑ، لوئر دیر اور مانسہرہ میں حالیہ موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 450 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے۔ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ راجہ سکندر خان نے کہا کہ ان حادثات میں جاں بحق افراد کا دکھ متاثرہ خاندانوں تک محدود نہیں بلکہ یہ سانحہ پورے ملک کے عوام کا دکھ ہے ۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ بھی قومی سطح پر صدمے کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت خیبر پختوا کے عوام کےلئے کڑی آزمائش کا ہے کیونکہ بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے لیکن پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ مشکل وقت ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کا اور اجتماعی طور پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنیکا پیغام دیتا ہے ۔ قدرتی آفات کے نتیجے میںجاں بحق ہونیوالے قیمتی انسانوں کی جانوں کا ضیاع پورے ملک کیلئے ایک ناقبل تلافی نقصان ہے ۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں