سیالکوٹ 0

دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کےساتھ.ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف.

سیالکوٹ: دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کےساتھ ہیں،سیلاب کے باعث بونیر،سوات،باجوڑسمیت مختلف اضلاع میں ہونےوالے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں تمام تر اختلافات بھلا کرسیلاب زدگان کی مدد کریں اور اس آفت سے نبرد آزما ہوں یہ موسمیاتی آفات جہاں ایک طرف ماحولیاتی تبدیلیوں کی سنگینی کی جانب اشارہ کرتی ہیں ‘وہیں دوسری جانب ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے لئے دردناک آزمائش کا سبب بھی بنی ہیں ۔ کئی علاقے بدترین صورتحال سے دو چار ہیں ‘لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ خوراک ‘طبی سہولیات ‘صاف پانی اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ‘جبکہ معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہاکہ حالیہ دنوں خیبر پختونخواہ ‘گلگت ‘بلتستان ‘آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونیوالی شدید بارشوں ‘لینڈ سلائیڈنگ ‘سیلابی صورتحال اور طوفانی موسم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ‘درجنوں افراد کے زخمی ہونے ‘گھروں کے منہدم ہونے ‘سڑکوں کے بند ہونے اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان پر دل نہایت افسردہ اور رنجیدہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں