سیالکوٹ 0

سیالکوٹ :اوورسیز ایجوکیشن کنسلٹنسی کی گریجویشن ایوارڈز و تقسیم سرٹیفیکیٹس کی خصوصی تقریب.

سیالکوٹ :اوورسیز ایجوکیشن کنسلٹنسی کی گریجویشن ایوارڈز و تقسیم سرٹیفیکیٹس کی خصوصی تقریب خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے۔پیر سید علی شاہ راشدی سیالکوٹ اوورسیز ایجوکیشن کنسلٹنسی کی گریجویشن ایوارڈز و تقسیم سرٹیفیکیٹس کی خصوصی تقریب گزشتہ روز الماس میرج ہال ایمن آباد روڈ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔علامہ اقبال سکول سسٹم سیالکوٹ کے چیئرمین اور اوورسیز ایجوکیشن کنسلٹنسی کے چیف ایگزیکٹو ایم عابد ایڈووکیٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ اوورسیز ایجوکیشن کنسلٹنسی کے فائوڈر اور معروف ماہرِ تعلیم مزمل حیدر آف انگلینڈ نے آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا اوورسیز ایجوکیشن کنسلٹنسی طلبہ کو نہ صرف یورپ جانے کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ انہیں سکلز سکھا کر اور ہنر مند بنا کر بہتر روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔انہوں نے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مختلف پروگرامز میں حصہ لینے اور مختلف کورسز کے بارے میں اگاہی دینے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز قانون دان شاہد میر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز بے شمار قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے جب تک یہ قائم ہے ایک پاکستانی زندہ ہے ایک قائد اعظم زندہ ہے ۔انہوں نے حکیم محمد سعید اور ہندوستان کے معروف فلم رائٹر اور شاعر گلزار احمد کے حوالے سے بھی خوبصورت واقعات شیئر کیے۔تقریب میں مہمانان گرامی سیکرٹری بار افضال اسلم،سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ 2026ء ، اشفاق نیاز مرکزی صدر پاکستان لٹریری سوسائٹی ، پیر سید علی شاہ راشدی مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ھم اھنگی(اے)،میاں افتخار حسین جلوی چئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی (اے) پنجاب،ڈاکٹر راجہ شعیب منصور چئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آھنگی (اے) ضلع سیالکوٹ،ملک ساجد اعوان ایڈووکیٹ ، ماہر تعلیم جبران ملک ، سیالکوٹ ٹی وی کے سی او گلزار احمد، ممتاز سماجی شخصیت صدیق حیدر (ایثار فائونڈیشن) ، موٹیویشنل سپیکر کیلی گرافر اور آرٹسٹ عبدالوہاب،پاکستان لٹریری سوسائٹی کے سینیر صدر رضوان واحد، فوکل پرسن احسن علی احسن، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عینی ملک ، اینکر پرسن حسن علی عطاری ،میلاد کمیٹی کے صدر وسیم عطاری،نسیم حیدر ڈھوڈی ایڈووکیٹ، حافظ کرامت ایڈووکیٹ، مس غادیہ حامد، طلحہ نذیر سیکرٹری APSAA، چوہدری منظور الٰہی سیکرٹری پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ، پروفیسر وقار امین، پروفیسر اعجاز خان، ٹرینر بلال اکرام، اسد وقاص، فرقان مصطفیٰ ، عثمان رحمت ، ، مس رومیسا ،زوہیب چیمہ ٹیم آف اوورسیز تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید علی شاہ راشدی مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق دیتا ہے ،خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے ۔اس وقت دنیا میں جس چیز کی کمی سب سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے وہ ”امن” ہے۔پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے اور تمام مکاتب فکر کے پیروکار اپنے عقائد کے مطابق مذہبی فرائض ادا کرنے میں آزاد ہیں، اسلام امن، بھائی چارے کا مذہب ہےجو خونریزی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ایسے میں ضرورت ہے کہ مختلف مذاہب کے ماننے والے ایسے افراد جو بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہوں اور اس کازکے لیے کام کرنا چاہتے ہوں، ان کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جائے، وہ دنیا کے کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں، آپس میں بیٹھیں اور اس حوالے سے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے راہیں تلاش کریں۔ تقریب میں والدین کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے آخر میں 14 اگست کے حوالے سے علامہ اقبال سکول سسٹم سیالکوٹ میں منقدہ تقریبات اور آرٹ میلہ کے ونرز میں کیش پرائزز اور ٹاپ 10 کو شیلڈ سے نوازا گیا۔بعد ازاں مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں