سیالکوٹ 0

کاروانِ قلم رائٹر فورم پاکستان تقریبِ حلف برداری و بزمِ آزادی.

کاروانِ قلم رائٹر فورم پاکستان تقریبِ حلف برداری و بزمِ آزادی(ادب، حب الوطنی اور عہدِ نو کا جشن)

سیالکوٹ :(جنید قادری) کاروانِ قلم رائٹر فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار اور شاندار تقریبِ حلف برداری و بزمِ آزادی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ یادگار محفل ادب کی خدمت، حب الوطنی کے فروغ اور ایک نئے عہد کے آغاز کا حسین سنگِ میل ثابت ہوئی تقریب میں فورم کے منتخب عہدیداران بانی و صدر ثوبیہ راجپوت، سرپرستِ اعلی عمر سلیم گھمن، سینئر نائب صدر مہر اشتیاق، مشیرِ ادبیات مقبول شاکر، جنرل سیکرٹری انجشہ راجپوت، جوائنٹ سیکرٹری مہک شہزادی، نادر فہمی، عاصمہ فراز، ملک ساجد اعوان، سمیع اللہ مغل، عادل منیر، فریحہ باجوہ، ڈاکٹر سبینہ اویس، نسرین ملک، اور گھوئینکی لائنز کلب کے معزز اراکین — نے پُرجوش انداز میں ملکِ عزیز کی سالمیت، قومی یکجہتی اور تنظیم سے وفاداری کا حلف اٹھایاشرکاء نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قلم، فکر اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں شعور و آگہی کی شمع فروزاں رکھیں گےمحفل میں حب الوطنی سے لبریز ولولہ انگیز تقاریر، ملی جذبے سے سرشار تخلیقی کلام، اور ادبی گفتگوؤں نے ماحول کو جذبے اور محبتِ وطن کی خوشبو سے معطر کر دیا۔ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئ اس موقع پر ادبِ اطفال کے حوالے سے منعقدہ مضمون نویسی کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے بچوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، جبکہ فورم کے فعال و نمایاں عہدیداران کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹس پیش کیے گئےتقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، اور شرکاء کی ضیافت کے لیے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیایہ تقریب نہ صرف عہدِ نو کا اعلان تھی بلکہ ادبی و فکری دنیا میں ایک روشن، مثبت اور پائیدار روایت کی بنیاد رکھنے کی ایک کامیاب اور یادگار کاوش اس لیے بھی ثابت ہوئی کہ اس تقریب میں ادبی کاموں کے علاوہ فلاحی کاموں کا عزم بھی کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں