سیالکوٹ( حاجی محمد درویش ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر) شہر میں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی سروسز واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا) کے سپرد کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ایم پی اے محمد منشاء اللہ کی موجودگی میں میونسپل کارپوریشن کےایڈمنسٹریٹر ایوب بخاری اور ایم ڈی واسا ابوبکر عمران نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس ضمن میں جناح ہال بر قلعہ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سی او میونسپل کارپوریشن ملک اعجاز ، چودھری بشیر احمد، سہیل احمد بٹ ، نواز بھٹی, عبد الحمید قاسم جناح ہال سیالکوٹ قلعہ پر موجود تھے اس کے علاؤہ سیالکوٹ کے چیئرمین ،وائس چیئرمین کونسلر حضرات قمر بٹ اور علی مغل ،خالد گجر اور رحمان شیر چوہدری رزاق گجر سمیت سابق یوسی چیئرمینز اور کونسلر نے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینی ٹیشن کے تمام وسائل اور ایچ آر واسا کے سپرد کردی گئی ہے اور واسا میں مزید سٹاف بھارتی کیا جائے اور جدید مشینری بھی شامل کی جائے گی جس سے شہریوں کو معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی ہیلپ 1334 پر شہری کال کرکے سینی ٹیشن کے متعلق اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اقدامات اور اصلاحات کے نفاذ کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی خدمات کو بہتر بنانے اور اس ضمن میں شکایات کے ازالہ کیلئے ڈی سی آفس کے کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے جہاں شہری 1718 پر کال کرکے اپنے شکایات درج کرواتے ہیں اور میں خود ہفتہ واری شکایات کنندہ گان سے فون کرکے فیڈ بیک لیتی ہوں اور مسائل کے حل کی شرح 80 فیصد سے زائد ہے۔ جس کام کو میں ڈویلپمنٹ ورک اور بہت زیادہ فنانس درکار ہے اس میں وقت درکار ہوتا ہے۔ ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ واسا کا قیام خوش آئند ہے اور کی بدولت شہریوں کو معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں شہریوں کے درینہ مسائل حل ہونا شروع ہونگے اور امید کرتے ہیں وہ اسی لگن سے محنت سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں گی۔ ایم ڈی واسا ابوبکر عمران نے کہا کہ واسا کی خدمات میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی حدود میں ہوگا۔جس میں پینے کے صاف پانی اور سینی ٹیشن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1334 ہیلپ لائن فعال ہے۔
۔۔۔۔
0







