سیالکوٹ ( چوہدری شمس گجر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما و وزیر پلانگ و ڈویلپمنٹ چوہدری محمد ارمغان سبحانی سے چوہدری محمد سرور چوہان، ملک صدیق آف تورنوال، چوہدری محمد ساجد چوہان،چوہدری محمد بوٹا جٹ، چوہدری مالک جٹ، چوہدری محمد زبیر نمبردار،چوہدری نذر فوجی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے ملاقات کی۔ چوہدری محمد ارمغان سبحانی نے حلقے سے آئے ہوئےعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نےملک کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور ہماری جماعت نے معاشی بحالی، توانائی کے بحران کے خاتمے، انفراسٹرکچر کی ترقی اور تعلیم و صحت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے۔
مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں سی پیک (CPEC) منصوبے کا آغاز کیا گیا جس نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے۔ توانائی کے منصوبوں کی بدولت بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی جبکہ موٹرویز اور سڑکوں کے جال بچھا کر ملک کے مختلف حصوں کو آپس میں جوڑا گیا۔ چوہدری ارمغان سبحانی نے مزید کہا کہ
عوامی فلاح کے شعبے میں بھی مسلم لیگ (ن) نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ تعلیم کے فروغ کے لیے دانش اسکول، لیپ ٹاپ اسکیم اور تعلیمی وظائف جیسے اقدامات کیے گئے جبکہ صحت کے میدان میں ہیلتھ کارڈ اسکیم اور جدید اسپتالوں کا قیام شامل ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔ عوامی سطح پر ہمیشہ پارٹی کی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے اور ہم ہر وقت حلقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ہمارے کام ہیں اور ہم عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔
0







