سیالکوٹ 0

ہمیشہ کی طرح وعدے پر وعدہ لیکن عملی کام نہ ہوسکا احمل پور گاؤں کا راستہ کھنڈرات کی شکل اختیار کرگیا ،اہل احمل پور.

ہمیشہ کی طرح وعدے پر وعدہ لیکن عملی کام نہ ہوسکا احمل پور گاؤں کا راستہ کھنڈرات کی شکل اختیار کرگیا ،اہل احمل پور
سیالکوٹ : اہلیان احمل پور کا کہنا ھے کہ ہمارے ساتھ ہر الیکشن میں وعدہ کرکے ووٹ لے لیتے ہیں اور ہمارا چھوٹا سا روڈ نہ بن سکا ہم لوگ برسات کے موسم میں نہایت مشکل سے گزرے ہیں گاؤں احمل پورتا چھوٹے احمل پورگاؤں کو جانے والا راستہ دلدل بن چکا ہے برسات میں پیدل بھی گاؤں میں جایا نہیں جاتا چھوٹے احمل پور گاؤں کے باسیوں کے ساتھ ہر الیکشن میں نمائندے وعدے کر کے چلے جاتے ہیں لیکن پانچ سال اس گاؤں کوئی دوبارہ نہیں آتا یہ گاؤں دریائے توی بجوات کے کنارے بارڈر پر موجود ہے اس گاؤں کے باسیوں نے میڈیا کی وساطت سے وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ سے اپیل کی ہے کہ ہم بھی پاکستان علاقہ احمل پورکے رہائشی ہیں ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے ہمارے گاؤں چھوٹے احمل پور کو جانے والا راستہ پختہ کیا جائے تاکہ ہم بھی اپنے گاؤں میں آسانی سے آ سکیں انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹ سن سن کر تنگ آ چکے ہیں ہر سیاسی شخصیت ہمارے ساتھ وعدے کر کے چلے جاتے ہیں اور کام نہیں کرتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں