0

شہدائے آزادی کے لیے دعائیہ تقریب

سنی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جس میں جمعیت علماء پاکستان، پاکستان سنی تحریک، اور انجمن طلباء اسلام و دیگر ذمہ داران نے “شہدائے آزادیٔ پاکستان” کی بلندیٔ درجات کے لیے ایک پروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام استاذ الحفاظ علامہ مبارک علی نے کیا۔ تقریب کی صدارت پیر مصباح الحق نے کی، مہمانِ خصوصی ضلعی امن کمیٹی کے چیئرمین محمد اصغر چیمہ تھے، جبکہ پاکستان سنی تحریک سیالکوٹ کے ضلعی صدر جہانگیر قادری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔

تقریب میں حافظ مظفر آفتاب، قاری محمد شفیق جماعتی، علامہ قاری رمضان سیالوی، علامہ قاری عابد جلالی، حاجی محمد ندیم، قادری، اعظم قادری، عثمان قادری، ، جنید قادری (رہنما پاکستان سنی تحریک سیالکوٹ)، اور قاری محمد عقیل شریک ہوئے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کی آزادی لاکھوں شہداء کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کی سلامتی اور اتحاد کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رہنا ہوگا۔آخر میں اجتماعی دعا میں شہداء کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں