اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ نے 250 ووٹ حاصل کیے اور واضح برتری سے کامیابی حاصل کی۔
انتخابات کے موقع پر اراکینِ اسمبلی کی بڑی تعداد نے ان کے حق میں ووٹ ڈالا، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کامیابی کے بعد کہا کہ وہ جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی خدمت اور پارلیمانی روایات کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پارٹی قیادت نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایوانِ بالا میں اپنی پارٹی کے مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔
0







